پنجاب کے تمام اضلاع کیلئے ترقیاتی پیکیج تشکیل

Muhammad Dastagir 22 Feb, 2021 ملکی

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب کے ہر شہر کی ترقی میرا مشن اور عزم ہے۔ شہروں کے مسائل حل کرنے کے لئے خود دورے کر رہا ہوں۔عثمان بزدار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے ہر ضلع کا دورہ کیا ہے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے فوری ایکشن لیا ہے۔ دفتر میں بیٹھ کر کام کرنے کا عادی نہیں ہوں۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل جاننے کیلئے وزٹ ضروری ہیں اور اس سے فیڈ بیک ملتا ہے۔ حقیقی ترقی کیلئے آن گراؤنڈ مسائل کا ادراک بے حد ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گورننس کا ماڈل بدل دیا ہے اور افسران کو بھی فیلڈ میں جا کر عوامی مسائل حل کرنے کا حکم دیا ہے۔ سابق دور کی طرح ون مین شو پر یقین نہیں رکھتا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ سب کو ساتھ لے کر چلتا ہوں اور مشاورت کے ساتھ فیصلے کئے جاتے ہیں۔ شہری مسائل اور عوامی ضروریات پر گہری نظر ہے۔ پنجاب کے تمام تر اضلاع کیلئے ترقیاتی پیکیج تشکیل دئیے جا رہے ہیں۔ اضلاع کی ترقی کے عزم پر کاربند ہیں، کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دیں گے۔