کورونا سے مزید 16افراد انتقال کر گئے،1160 نئے کیسزرپورٹ

Muhammad Dastagir 22 Feb, 2021 ملکی

اسلام آباد:ملک میں کورونا سے مزید 16افراد انتقال کر گئے اور 1160 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 32313 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1160 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 16 افراد انتقال کر گئے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12617 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 72334 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 24226ہے۔