لاہور میں سموگ میں اضافہ،ایک ہفتہ کیلئے ماحولیاتی لاک ڈاؤن پر غور

urduwebnews 01 Dec, 2021 ملکی

لاہور(اردو ویب نیوز)لاہور میں سموگ میں اضافے کے باعث ہائی کورٹ نے ایک ہفتہ کیلئے ماحولیاتی لاک ڈاؤن لگانے کا عندیہ دیدیا۔ لاک ڈاؤن کے باعث شہر میں اسکول،دفاتر،اور نجی اداروں کو ایک ہفتے بند کرنا پڑسکتا ہے جبکہ پی ڈی ایم اے سربراہ نے اسموگ پر قابو پانے کے لیے اتوار تک مہلت مانگ لی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ پر قابو نہ پانے کیخلاف کیس کی سماعت کی۔ مئیر لاہور کرنل ریٹائرڈ میجر مبشر،ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات ، پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) اور ماحولیاتی کمیشن کے نمائندے پیش ہوئے ۔ چیئرمین ماحولیاتی کمیشن جسٹس ریٹائرڈ علی اکبر قریشی کی جانب سے اسموگ کے تدارک کےلیے رپورٹ عدالت میں جمع کروائی گئی۔