لاہور(اردو ویب نیوز)چیف ٹریفک آفیسر لاہور نے سموگ کو ڈینگی اور کورونا سے زیادہ بڑا معاملہ قرار دیدیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کی روک تھام کے اقدامات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں فوکل پرسن جوڈیشل واٹرکمیشن ہائیکورٹ اور چیف ٹریفک آفیسر لاہور عدالت میں پیش ہوئے۔ فوکل پرسن نے عدالت کو بتایا کہ سڑکوں کےکٹ ختم کرنے سے ٹریفک کا بہاؤ بہتر ہوا ہے جب کہ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر کا کہنا تھا کہ گلاب دیوی انڈرپاس کی وجہ سے والٹن روڈ پر ٹریفک بڑھا اور اب وہاں گڑھے بن چکے ہیں، اس پر عدالت نے کہا کہ یہ درست ہے گڑھا پڑنے سے ٹریفک بلاک ہوتا ہے، جہاں مرمت کی ضرورت ہے آپ حکومت کے وکیل کو بتا دیا کریں۔