ریلوے کا 15ٹرینیں نجی شعبہ کو دینے کا فیصلہ،نام بھی سامنے آگئے

Muhammad Dastagir 20 Feb, 2021 ملکی

راولپنڈی: ریلوے نے 15 ریل گاڑیوں کو نجی شعبہ میں دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس بابت باقاعدہ پیش کشیں بھی مانگ لی گئی ہیں۔ ریلوے نے مسلسل بڑھتا ہوا خسارہ کم کرنے کیلیے چاروں صوبوں میں مختلف روٹس پر چلنے والی 15 ریل گاڑیوں کو نجی شعبہ میں دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس بابت باقاعدہ پیش کشیں بھی مانگ لی گئی ہیں۔ریلوے ذرائع کے مطابق نجی شعبہ میں دینے کیلیے مختص کی جانے والی ریل گاڑیوں میں جناح ایکسپریس، مہران ایکسپریس، چمن پسنجر، بولان میل، سرسید ایکسپریس، کوہاٹ پسنجر، خوشحال خان خٹک ایکسپریس، میانوالی ایکسپریس، راوی ایکسپریس، بدر ایکسپریس، لاثانی ایکسپریس، فیض احمد فیض ایکسپریس، اٹک پسنجر، جنڈ پسنجر، موہنجو داڑو ایکسپریس شامل ہیں۔