نجی کمپنی کی 47 منزلہ نسلہ ٹاور کو 10 سیکنڈز میں گرانے کی پیشکش

urduwebnews 13 Nov, 2021 ملکی

کراچی(اردو ویب نیوز)کراچی کی نجی کمپنی نے نسلہ ٹاور کنٹرول بلاسٹ سے گرانے کی پیشکش کردی اور کمپنی حکام کا دعویٰ ہے کہ وہ یہ کام متحدہ امارات کی ایک کمپنی کی مدد سے کریں گے، دونوں کمپنیاں یو اے ای میں 47 منزلہ عمارت گرانے کا تجربہ رکھتی ہیں۔ نسلہ ٹاور کو کنٹرولڈ ڈیمولیشن سے گرانے کیلئے کراچی کی کمپنی ہائی ٹیک الیکٹرونکس اینڈ مشینری میدان میں آگئی۔ کمپنی حکام کا دعویٰ ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات میں موجود گرینڈ بلڈنگ ڈیمولیشن کمپنی کے ساتھ مل کر 15 منزلہ نسلہ ٹاور کو مسمار کرسکتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق وہ گزشتہ سال یو اے ای میں 47 منزلہ اور 144 فلورز پر مشتمل ال مینہ پلازہ کو 10 سیکنڈز میں مسمار کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ز میں اپنا نام درج کراچکے ہیں۔