جیل قیدیوں کو اخبار پڑھنے کیلئے دیا جائے گا، وزیراعلیٰ بزدار کا انقلابی اقدام

urduwebnews 14 Oct, 2021 ملکی

لاہور (اردو ویب نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جیلوں کی بیرکس میں قیدیوں کیلئے اخبارات کے اجراکا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج نظام درست ہوگا تو کل اس بدلے ہوئے نظام سے قیدی اچھے شہری بن کر نکلیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے جیل بیرکس میں قیدیوں کو اخبار فراہم کرنے کے لئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری اطلاعات کو ہدایات جاری کر دیں۔ عثمان بزدار نے کہا کہ بیرکس میں قیدیوں کیلئے اخبارات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، تمام جیلوں کی بیرکس میں قیدیوں کے لیے باقاعدگی سے اخبارات مہیا کیے جائیں۔