قبل از وقت پیدائش،بختاور بھٹو کا بیٹا آئی سی یو میں زیر علاج

urduwebnews 14 Oct, 2021 ملکی

لاہور (اردو ویب نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو نے کہاہے کہ بیٹے کی آمد 8 نومبر کو متوقع تھی لیکن اس نے 10 اکتوبر کو دنیا میں آکر ہم سب کو حیران کردیاہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے بتایاکہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش وقت سے تقریبا ایک ماہ پہلے ہوئی ہے جس کے باعث نومولود کو طبی مسائل کے پیشِ نظر بچوں کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بیٹا فی الحال این آئی سی یو میں ہے لیکن رو بہ صحت ہے، اسے اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیں۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے ہاں 11 اکتوبر کو بیٹے کی ولادت ہوئی تھی۔