شرمیلا فاروقی کے والد عثمان فاروقی انتقال کرگئے

urduwebnews 12 Oct, 2021 ملکی

کراچی(اردو ویب نیوز) رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کے والد محمد عثمان فاروقی انتقال کرگئے۔ محمد عثمان فاروقی کے انتقال کی تصدیق ان کے اہل خانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی پی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی جس میں وہ والد کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں، شرمیلا نے اس ٹوئٹ کے ذریعے والد کے انتقال کی اطلاع دی۔