بلوچ لیویز کی کمانڈ پنجاب پولیس کو دینے کا فیصلہ

urduwebnews 12 Oct, 2021 ملکی

لاہور (اردو ویب نیوز) بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیویز کی استعداد کار بڑھانے، بلوچ لیویز کی کمانڈ پنجاب پولیس کو دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ او رکمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں بارڈرملٹری پولیس او ربلوچ لیویز کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیویز کی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔