ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کیلیے پولنگ جاری

urduwebnews 12 Sep, 2021 ملکی

کراچی(اردو ویب نیوز)ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کیلیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے، پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ 42 کنٹونمنٹ بورڈ میں 219 وارڈز ہیں، 7 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں ، کامرہ کے 5 میں سے 4 وارڈز میں حلقہ بندی کے تنازع کے باعث الیکشن نہیں ہورہا جب کہ راولپنڈی اور پنوں عاقل کے ایک ایک وارڈ میں بھی امیدواروں کے انتقال کےباعث انتخاب ملتوی کئے گئے ہیں،