لاہور،خاتون سے نازیبا حرکات پر ڈاکٹر گرفتار

urduwebnews 11 Sep, 2021 ملکی

لاہور(اردو ویب نیوز)لاہور کے علاقے اچھرہ میں خاتون سے مبینہ نازیبا حرکات کے الزام میں ہومیو پیتھک ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق خاتون نے ہومیو پیتھک ڈاکٹر کے خلاف ون فائیو پر اطلاع دی تھی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ ڈاکٹر کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔