دو ماہ میں گاڑیوں کی فروخت میں 93 فیصد اضافہ

urduwebnews 11 Sep, 2021 ملکی

کراچی(اردو ویپ نیوز)مالی سال 22-2021 کے پہلے دو ماہ پورے آٹو سیکٹر کے لیے انتہائی اطمینان بخش ثابت ہوئے، گاڑیوں کی فروخت میں 93 فیصد اضافہ ہوا۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ٹرکوں کی فروخت میں 150 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، اس کے بعد لائٹ کمرشل گاڑیوں (ایل سی ویز) میں 119 فیصد، ٹریکٹروں میں 18.4 فیصد، بسوں میں 2 فیصد اور دو اور تین پہیے والی گاڑیوں میں 1.3 فیصد اضافہ ہوا۔ اگست میں گاڑیوں کی فروخت میں مہینے سے مہینے (ایم او ایم) کی بنیاد پر کمی دیکھی گئی جو جولائی میں 20 ہزار 669 یونٹس سے اگست میں 17 ہزار 899 یونٹس ہوگیا۔ مالی سال 2022 کے پہلے 2 ماہ میں مجموعی فروخت 20 ہزار 8 یونٹس سے بڑھ کر 38 ہزار 568 یونٹس تک پہنچ گئی۔