سینیٹ الیکشن،پیپلزپارٹی کے چارامیدواروں کے کاغذات منظورہوگئے

Muhammad Dastagir 17 Feb, 2021 ملکی

اسلام آباد:تین مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کی جانب سے جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔سینیٹ کی جنرل نشست پر پیپلز پارٹی کی شیری رحمان کے کاغذات منظور ہو گئے جبکہ خواتین کی نشست پر پیپلز پارٹی کی پلوشہ خان کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لیے گئے۔اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کے سلیم مانڈوی والا کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہو گئے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے صادق میمن کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لیے گئے ہیں۔