ملک میں کورونا سے مزید 56 افراد انتقال کر گئے،1165 نئے کیسز

Muhammad Dastagir 17 Feb, 2021 ملکی

اسلام آباد:ملک میں کورونا سے مزید 56 افراد انتقال کر گئے اور 1165 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 33196 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1165 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 56 افراد انتقال کر گئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق مک میں کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح 3 اعشاریہ 4 فیصد رہی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12436 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 65989 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 25008ہے۔