کوروناکیسز،ملتان سمیت پنجاب کے 4 شہروں کے مزارات بند

urduwebnews 05 Aug, 2021 ملکی

لاہور،ملتان(اردو ویب نیوز)کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث پنجاب کے 4 شہروں کے مزارات زائرین کیلئے بند کردیے گئے۔ محکمہ اوقاف پنجاب نے لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان کے مزارات 31 اگست تک بندکردیے۔ محکمہ اوقاف نے زائرین کیلئے مزاروں کی بندش کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاہے جس کے مطابق مزاروں سے ملحقہ مساجد ایس اوپیز کے مطابق کھلی رہیں گی۔