کورونا میں مبتلا جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی طبیعت ناساز،ہسپتال منتقل

urduwebnews 31 Jul, 2021 ملکی

اسلام آباد(اردو ویب نیوز)سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی کورونا کے باعث طبیعت ناساز ہوگئی۔ ذرائع نے بتایاکہ جسٹس فائزعیسیٰ کو علاج کیلئے نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد جسٹس فائز عیسیٰ کی اسپتال منتقلی کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو مسلسل کھانسی اور بخار کی شکایت ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور ان کی اہلیہ سرینا عیسیٰ میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ اور ان کی اہلیہ گھر میں قرنطینہ میں موجود تھے۔