کراچی میں ڈیلٹا وائرس کا تیزی سے پھیلائو،عید پر خطرہ منڈلانے لگا

urduwebnews 20 Jul, 2021 ملکی

کراچی(اردو ویب نیوز)عیدالاضحیٰ کے موقع پر کراچی میں کورونا وائرس کی قسم 'ڈیلٹا' انتہائی تیزی سے پھیل رہی ہے اور سرکاری جبکہ کچھ نجی ہسپتالوں نے گنجائش کم پڑنے کی وجہ سے مریضوں کے داخلے سے انکار کرنا شروع کردیا۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق حکومتِ سندھ نے پیر کے روز کہا تھا کہ شہر میں کووڈ-19 کی صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے اور لوگوں کو خبردار کیا تھا کہ عید کی چھٹیوں کے دوران احتیاطی تدابیر نظر انداز کرنے کے نتیجے میں حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 25.7 فیصد تک بڑھ گئی جو قومی سطح پر مثبت کی شرح 5.25 فیصد سے پانچ گنا زیادہ ہے۔