کوروناکیسز،سندھ میں پھر سکولز، پارکس اور ہوٹل بند کرنے کا فیصلہ

urduwebnews 14 Jul, 2021 ملکی

کراچی(اردو ویب نیوز)حکومت سندھ نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ایک بار پھر سکولز، پارکس اور ہوٹل بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کووڈ ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ حکام محکمہ صحت کی جانب سے اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ روز 16262 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 1201 کیسز سامنے آئے، اس وقت 837 مریض اسپتالوں میں ہیں جس میں سے زیادہ تر مریض سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ سیکرٹری صحت کی جانب سے اجلاس کو بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ صوبے میں نئے کیسز کی شرح 7.4 فیصد ہو گئی ہے، 5 فیصد سے کووڈ کیسز بڑھے تو یہ خطرناک صورتحال ہے۔