کشمالہ طارق کے بیٹے کے ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق کا حکم

Muhammad Dastagir 16 Feb, 2021 ملکی

اسلام آباد میں 4 افراد کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت کے معاملے پر سابق رکنِ قومی اسمبلی اور موجودہ وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسانی کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان کی عبوری درخواستِ ضمانت پر سماعت کے دوران اسلام آباد کی عدالت نے ملزم کے ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق کرانے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد کی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج شیخ محمد سہیل نے کیس کی سماعت کی۔ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 4 افراد میں سے 3 کے لواحقین سے راضی نامہ ہو چکا ہے۔