بھارت مقبوضہ کشمیرپردنیا کوگمراہ کررہاہے،پاکستان

Muhammad Dastagir 16 Feb, 2021 ملکی

اسلام آباد: دفتر خارجہ کا کہنا ہے بھارت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق غیر ملکی سفارت کاروں کو وادی کا دورہ کراکر غلط اور گمراہ کن بیانیہ پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے نئی دہلی میں مقیم سفارتکاروں کے لیے کیے جانے والے سفر کے بارے میں رائے دیتے ہوئے کہا کہ یہ بھارت کی عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔بھارت وادی میں صورتحال معمول پر آنے کے بارے میں تاثر دینے کے لیے یورپی اور خلیجی ممالک کے سفارتکاروں کے ایک گروپ کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں 17 اور 18 فروری کو لے جانے کا ارادہ رکھتا ہے جو اگست 2019 میں اس خطے کی خودمختاری چھیننے کے بعد غیرمعمولی پابندیوں کا شکار ہے۔