سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن کو سرپرائز دیں گے،عثمان بزدارکاچیلنج

Muhammad Dastagir 16 Feb, 2021 ملکی

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن کو سرپرائز دیں گے،اوپن بیلٹ پر اپوزیشن کی دوغلی پالیسی عوام کی سامنے عیاں ہو چکی ہے۔وزیر اعلی پنجاب سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں منتخب نمائندوں نے عثمان بزدار کو اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلی پنجاب نے اراکین اسمبلی کے مسائل نوٹ کئے اور حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، ملاقات میں سیاسی امور اور سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔اد رہے وزیر اعلی سے ملاقات کرنے والوں میں اراکین قومی اسمبلی ثناء اللہ مستی خیل، پیر ظہور قریشی، صوبائی وزیر لائیوسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری، رکن پنجاب اسمبلی طاہر رندھاوا، سردار رضا دریشک اور دیگر شامل تھے۔ چیف وہپ پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید عباس علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔