موجودہ صورتحال میں تمام جماعتیں کردار ادا کریں:جاوید ہاشمی

Muhammad Dastagir 20 Apr, 2021 ملکی

ملتان(سہیل قریشی سے)مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما بزرگ سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ہماری زندگیوں میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات سے بڑھ کر کوئی نہیں ہے۔حکمرانوں نے 50 دن پہلے ایسے وعدے کیوں کئے جن کو وفا نہیں کیا جا سکتا تھا۔اقتدار میں بیٹھے عمران خان عوامی عدالت کے سامنے اپنا ہر مقدمہ ہار چکے ہیں۔رمضان میں عوام مہنگائی کی چکی تلے پس رھے ھیں۔ موجودہ ملکی صورتحال میں تمام سیاسی جماعتوں کو آگے بڑھ کر اپنا قومی کردار ادا کرنا ہوگا وگرنہ تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ کے آج میرا دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ لاہور کی سڑکیں اس سے پہلے بھی ایسے مناظر دیکھ چکی ہیں۔ مگر موجودہ حالات کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا اب یہ بات سمجھنا ہوگی کہ ہم سب کے لیے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے۔ آج ملک کو پیچھے دھکیلنے والوں کو بے نقاب کرنا بے حد ضروری ہے ہے۔ حکومت نے ایسے وعدے آخر کیوں کیے جو پورے ہی نہیں کیے جا سکتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے۔ روزہ داروں کو گھنٹوں لائن میں کھڑا کرکے ایک کلو چینی لینا پڑتی ہے۔ عمران خان عوامی عدالت کے سامنے اپنا ہر مقدمہ ہار چکے ہیں۔ وہ مافیاز کے ہاتھوں ہارے ہوئے انسان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت کا تقاضا ہے کہ تمام مذہبی جماعتیں اور سیاسی جماعتیں آگے بڑھیں اور اپنا کردار ادا کریں۔ حکومت یا رسول اللہ کا نعرہ لگانے والوں کے خلاف مقدمات واپس لے اور گرفتار لوگوں پر تشدد بند کر کے انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے ورنہ حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں