سندھ حکومت نے کوروناپابندیاں مزیدسخت کرنے کی تیاری کرلی

Muhammad Dastagir 14 Apr, 2021 ملکی

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا کیسز بڑھنے پر صوبے میں مزید پابندیوں کا عندیہ دیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز کو فالو نا کیا گیا تو وبا تیزی سے پھیل سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گڈز ٹرانسپورٹ کو روکنے کا نہیں کہا، صرف پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندیاں لگائی ہیں، اگر صورتحال تشویشناک ہوتی ہے تو وفاق سے پبلک ٹرانسپورٹ پر مزید پابندیاں لگانے کا کہیں گے، پہلے بھی وفاق سے کہا تھا کہ بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بند کی جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم لوگوں کی ویکسی نیشن نہیں کر پا رہے یہ بڑی ناکامی ہے، ویکسی نیشن کے بعد بھی وائرس سے بچنے کے لیے احتیاط کو نا چھوڑیں۔ معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ملک میں شرح نمو ڈیڑھ فیصد سے کم ہے، ہم آئی ایم ایف کے کہنے پر قوانین بدل رہے ہیں۔