قومی شاہراہ پردھرناجاری،پولیس سے جھڑپیں،رینجرزطلب

Muhammad Dastagir 13 Apr, 2021 ملکی

رحیم یارخان(نعیم بشیر چوہدری سے)قومی شاہراہ پر مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کی جانب سے احتجاجی دھرنا جاری ہے۔پولیس کی جانب سے چوک بہادر پور میں احتجاجی دھرنے کے شرکاء پر شیلنگ سے صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں‘کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤسے قومی شاہراہ میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگی۔ پولیس کی بھاری نفری طلب طلب کرلی گئی ہے جبکہ بکتر بند گاڑیوں کا استعمال بھی کیاجارہا ہے۔ امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے رینجرز کے دستے طلب کئے گئے ہیں۔جھڑپوں کے دوران مبینہ اطلاع کے مطابق پولیس کے چار سے چھ اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔