قیمت300روپے کلو،لیموں نے عوام کامنہ کڑواکردیا

Muhammad Dastagir 11 Apr, 2021 ملکی

بہاولپور(سکندراعظم سے) قیمت300روپے کلو،لیموں نے عوام کامنہ کڑواکردیا۔رمضان المبارک کی آمدسے قبل ہی مہنگائی نے اپنارنگ دکھاناشروع کردیا لیموں کی قیمت 300 روپے کلو سے تجاوزکرگئی تفصیل کے مطابق ہرسال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کی آمدسے قبل ہی ذخیرہ اندوزں اورناجائز منافع خوروں نے اشیاء خردونوش کومہنگے داموں فروخت کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں جس کی ابتداء انہوں نے لیموں سے شروع کردی ہے دوروز قبل حکومت کے سرکاری نرخ کے مطابق لیموں کی فی کلوقیمت 145 روپے مقررکی گئی تھی جوکہ گذشتہ روز190 روپے تک پہنچ گئی لیکن بہاولپور میں لیموں 300 روپے سے زائدقیمت پرفروخت کیاجارہاہے۔ تاجران کے مطابق یہ توابھی ابتداء ہے رمضان المبارک شروع ہونے کے بعد لیموں کی قیمت فی کلو گذشتہ کئی سال کے ریکارڈ بھی توڑ دے گا۔ شہریوں نے کمشنر‘ ڈی سی‘اے سی سٹی سے فوری نوٹس لینے اورکارروائی کامطالبہ کیاہے۔