سابق وزیرقیوم جتوئی کابیٹازمینوں پرقبضے میں ملوث،مقدمہ درج

Muhammad Dastagir 10 Apr, 2021 ملکی

مظفرگڑھ ( راناامجدعلی امجدسے) سابق وفاقی وزیر سردار عبدالقیوم خان جتوئی کے بیٹے سرداردائود خان جتوئی سمیت درجن بھر افراد کے خلاف زمین اور دکانوں پر قبضہ کرنے کے جرم میں تھانہ جتوئی میں مقدمہ درج کر لیا گیا، استغاثہ کے مطابق موضع رام پور کے رہائشی مختار حسین بھنڈ نے پولیس کو بتایا کہ اس نے رام پور میں روڈ پر دو کنال نو مرلے زمین پر دکانیں بنا رکھی ہیں، جن پر ملزمان سردار داؤد خان جتوئی نے اپنے درجن بھر ساتھیوں عباس، عمر، رازق، جبار، یامین غزلانی وغیرہ کے ہمراہ دھاوا بول دیا اور دکان پر قبضہ کر لیا، دکانوں پر توڑ پھوڑ کی اور اڑھائی لاکھ روپے مالیت کا سامان، موبائیل فون، سی سی ٹی وی کیمرے، بائیو میٹرک مشینیں اور سوڈا واٹر کی بوتلیں توڑ ڈالیں، پولیس نے قیوم جتوئی کے بیٹے داؤ دجتوئی سمیت 12 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔