پاکستان کی آبادی کتنی؟نتائج جاری کرنے پر اتفاق نہ ہوسکا

Muhammad Dastagir 08 Apr, 2021 ملکی

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے اجلاس میں مردم شماری کے نتائج جاری کرنے پر اتفاق نہ ہوسکا اور حتمی فیصلہ پیر تک مؤخر کردیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہوئے۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں مشترکہ مفادات کونسل کا مستقل سیکرٹریٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ نیپراکی رپورٹ 2019-20 اور اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2020 کی منظوری دی گئی۔