بختاوربھٹوزرداری کابھی کوروناٹیسٹ مثبت آگیا

Muhammad Dastagir 07 Apr, 2021 ملکی

کراچی :سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ میرا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ، میں روبصحت ہوں اور میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ بختاور بھٹو نے مزید لکھا کہ لوگوں کو باور کرانا چاہتی ہوں کہ احتیاط بہت ضروری ہے، کسی نے ماسک صحیح نہیں پہنا تو انہیں اپنی ناک ڈھانپنے کا یاد دلائیں ۔ویکسین لگائیں اور ان لوگوں کو بھی ویکسین لگانے میں مدد کریں جو استطاعت نہیں رکھتے ہیں۔ اللہ ہم سب کو محفوظ رکھے۔ آمین