آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی کا کہنا ہے کہ اسلام میں جہیزکا مطالبہ ہی حرام ہے ۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بیوی پر تشدد کرنا اور پیسے مانگنا مردانگی نہیں ، تمام مذاہب کے ماننے والوں کو جہیز جیسی لعنت کا خاتمہ کرنا چاہیے۔ خیال رہے کہ بھارت میں 26 فروری کو شوہر کے تشدد اور جہیز کے مطالبے سے تنگ آکر23 سالہ عائشہ نے خودکشی کرلی تھی ۔