بھارتی جنونیوں کو کراچی بیکری ہضم نہ ہوئی،حملہ کرکے بند

Muhammad Dastagir 06 Mar, 2021 عالمی

بھارت کے شہر ممبئی کی معروف ترین بیکری ’کراچی بیکری‘ کو بند کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی بیکری پر ہندو انتہا پسند راج ٹھاکرے کی جماعت مہاراشٹرا نونرمن سینا کی جانب سے حملہ کیا گیا جس کے بعد مالکان نے دکان کو بند کرنے کا اعلان کیا۔ ہندو انتہا پسند جماعت کا کہنا ہےکہ کراچی بیکری کو بند کرانے کا سہرا اس کے سر ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ کراچی بیکری کو اس کے نام کی وجہ سے بند کیا گیا ہے اور ہندو انتہا پسند جماعت کے ایک رہنما حاجی سیف شیخ نے ٹوئٹ کے ذریعے بیکر ی بند ہونے کی تصدیق کی۔ہندو انتہا پسند جماعت کا کہنا ہےکہ کراچی بیکری کو بند کرانے کا سہرا اس کے سر ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ کراچی بیکری کو اس کے نام کی وجہ سے بند کیا گیا ہے اور ہندو انتہا پسند جماعت کے ایک رہنما حاجی سیف شیخ نے ٹوئٹ کے ذریعے بیکر ی بند ہونے کی تصدیق کی۔ حاجی سیف نے اپنی ٹوئٹ میں راج ٹھاکرے کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی بیکری کے نام کی وجہ سے شدید احتجاج کے بعد ممبئی میں یہ واحد دکان بند ہوگئی ۔