میانمارفوج کی امریکی بینک سے ایک ارب ڈالر نکالنے کی کوشش ناکام

Muhammad Dastagir 06 Mar, 2021 عالمی

نیویارک:میانمار کی فوجی قیادت کی جانب سے امریکی بینک سے ایک ارب ڈالر نکالنے کی کوشش کا انکشاف ہوا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق میانمار کی فوجی قیادت نے اقتدار پر قبضے کے بعد نیویارک کے فیڈرل ریزرو بینک میں موجود ایک ارب ڈالر نکالنے کی کوشش کی جسے امریکی حکام نے ناکام بنادیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے خبر ایجنسی رائٹرز کو بتایا کہ امریکا نے میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد اس کے فنڈز کو منجمد کررکھا ہے جس کے بعد فوجی قیادت کی فنڈز حاصل کرنے کی اس کوشش کو ناکام بنایا گیا ۔