رحیم یارخان میں کوروناسے 2مریض جاں بحق،مزید11افرادمتاثر

Muhammad Dastagir 05 Mar, 2021 عالمی

رحیم یارخان (نعیم بشیر چوہدری سے) کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ۔مزید دو مریض جاں بحق‘4طلبہ و طالبات اور 3 خواتین سمیت 11 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی تفصیل کے مطابق ضلع رحیم یارخان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ روز وائرس میں مبتلا مزید دو مریض ٹرسٹ کالونی کا 64 سالہ محمد اقبال‘لطیف آباد کا 90 سالہ محمد شفیع جاں بحق ہوگئے جبکہ وائرس میں مبتلا 4 طلباء و طالبات‘3 خواتین سمیت 11 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی جن میں 14 سالہ محمد دانیال‘17سالہ علی حسن‘6 سالہ علیزہ خان‘16 سالہ فاروق‘ 55 سالہ شاہدہ پروین‘55سالہ بشریٰ شاہد‘55سالہ غلام حفیظاں‘43سالہ تجمل حسین‘30 سالہ ظفر‘60سالہ احمد بخش اور 25سالہ ڈاکٹر احسن اختر شامل ہیں جنہیں ہسپتال لایا گیا‘ڈاکٹروں نے متاثرہ مریضوں کے سوائپ حاصل کرنے کے بعد ان میں وائرس کی تصدیق کردی‘محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ مریضوں کو ایس او پیز کے تحت گھروں میں آئسولیٹ کردیا‘محکمہ صحت سے جاری ہونے والے اعداد شمار کے مطابق ضلع رحیم یارخان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2416 ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 197 ہے جن میں 181مریض ہوم آئسولیٹ‘13 پی پی بلاک اور 3 مریضوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں کورونا آئی سی یو وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔