فوج کیخلاف احتجاج،میانمارمیں مظاہرین کوٹک ٹاک پرموت کی دھمکیاں

Muhammad Dastagir 05 Mar, 2021 عالمی

ینگون:میانمار میں فوجی اور پولیس اہلکاروں نے منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر قابض ہونے والے فوجی حکمرانوں کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو 'ٹک ٹاک' کے ذریعے موت کی دھمکی دینا شروع کردی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'رائٹرز' کے مطابق ڈیجیٹل حقوق کے گروپ میانمار آئی سی ٹی فار ڈیولپمنٹ (میڈو) نے کہا کہ اسے فوج کی حمایت میں ایسی 800 سے زائد ویڈیوز ملیں جن میں مظاہرین کا خون بہایا جارہا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق میانمار میں صرف بدھ کو 38 مظاہرین ہلاک کر دیے گئے تھے۔ میڈو کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا کہ 'ویڈیوز کی یہ تعداد تو کچھ بھی نہیں ہے، ٹک ٹاک پر یونیفارم پہنے فوجی اور پولیس اہلکاروں کی ایسی سیکڑوں ویڈیوز موجود ہیں۔'میانمار کی آرمی کے ترجمان اور جنتا نے ان ویڈیو پر کوئی بیان نہیں دیا۔