نیب تحقیقات،حکومت نے 38آئی پی پیزسے نئے معاہدے پرعمل درآمد روک دیا

Muhammad Dastagir 05 Mar, 2021 عالمی

اسلام آباد:نیب کا حکومتی امور کی خبر لینے کا سلسلہ مسلسل تقویت اختیار کررہا ہے۔سینئرصحافی وتجزیہ کاسہیل اقبال بھٹی نے اپنی تہلکہ خیزرپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ حکومت نے 38آئی پی پیز کیساتھ نئے معاہدے پر عملدرآمد روک دیا ہے۔نیب تحقیقات کےباعث آئی پی پیز کو 188ارب روپے کی ادائیگی بھی روکنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ زائد منافع کمانے والی آئی پی پیز کیساتھ ثالثی کارروائی بھی روکنے کافیصلہ کرلیاگیا۔نیب نے آئی پی پیز کیساتھ ہونیوالی معاہدوں کی تفصیلات اوردستاویز بھی طلب کرلیں۔ نیب نے آئی پی پیز کے خلاف انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کردیا ہے۔ 2002پالیسی کے12تھرمل آئی پی پیز کو 145ارب روپے کی ادئیگی ہونی تھی۔ 2002پالیسی کے 26 ونڈ اور بگاس پلانٹس کو 43ارب روپے کی ادائیگی ہونی تھی۔