رواں برس حج کیلئے کوروناویکسین لگوانالازمی قرار

Muhammad Dastagir 04 Mar, 2021 عالمی

ریاض:سعودی عرب کی وزارت صحت نے حکم دیا ہے کہ رواں سال صرف ان افراد کو حج میں شرکت کرنے کی اجازت دی جائے گی جنہیں کووِڈ 19 سے بچاؤ کی ویکسین لگ چکی ہیں۔ برطانوی خبررساں اداے رائٹرز کی رپورٹ میں یہ بات سعودی اخبار عکاظ کے حوالے سے کہی گئی۔ اخبار نے سعودی وزیر صحت کے دستخط شدہ ایک سرکلر کے حوالے سے بتایا تھا کہ 'وہ افراد جو حج کے لیے آنا چاہتے ہیں ان کے لیے کووِڈ 19 کی ویکسین لازمی ہے اور (آنے کا اجازت نامہ لینے کے لیے) یہ مرکزی شرط ہوگی'۔