میانمارمیں فوجی حکومت کیخلاف احتجاج پرفائرنگ،مزید38 مظاہرین ہلاک

Muhammad Dastagir 04 Mar, 2021 عالمی

ینگون:میانمار میں یکم فروری کو منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر قابض ہونے والے فوجی حکمرانوں کے خلاف شدید احتجاج کے آغاز سے اب تک کے سب سے پر تشدد دن میں پولیس کی فائرنگ سے مزید 38 مظاہرین ہلاک ہوگئے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ پولیس اور جوانوں نے معمولی تنبیہ کرتے ہوئے مظاہرین پر براہ راست گولیاں چلائیں۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین اور میڈیا کا کہنا تھا کہ ریلی میں شریک 38 افراد ہلاک ہوئے جبکہ ایک روز قبل ہی تحمل کا مطالبہ کرتے ہوئے بحران کے حل کے لیے تعاون کی پیش کش کی تھی۔ اقوام متحدہ نیویارک میں میانمار کے خصوصی ایلچی کرسٹین شرینر برگنر نے کہا کہ 'یکم فروری کو بغاوت کے بعد آج کا دن سب خونریز دن تھا، صرف آج 38 افراد ہلاک ہوئے'۔