بھارت میں تنگ نظر ہندو قوم پرست مفادات بلند،امریکا

Muhammad Dastagir 04 Mar, 2021 عالمی

واشنگٹن: امریکی رپورٹ میں بھارت کے آزاد اقوام کی صفوں سے نکلنے پر افسوس کے اظہار کے بعد امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں آمریت پسندی اور قوم پرستی عروج پر ہے۔ امریکی حکومت کے فنڈ سے چلنے والے تھنک ٹینک فریڈم ہاؤس کی تیار کردہ ورلڈ 2021 رپورٹ میں کہا گیا کہ '(وزیر اعظم نریندر مودی) کے تحت ایسا لگتا ہے کہ بھارت نے عالمی جمہوری رہنما کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کی اپنی صلاحیت کو ترک کر دیا ہے جس میں ان کے بنیادی اقدار اور سب کے لیے مساوی حقوق کی قیمت پر تنگ نظر ہندو قوم پرست مفادات کو بلند کیا گیا ہے'۔ سیکریٹری ٹونی بلنکن نے اپنی پہلی بڑی خارجہ پالیسی تقریر میں اس رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 'دنیا بھر میں آمریت اور قوم پرستی عروج پر ہے، حکومتیں کم شفاف ہوتی جارہی ہیں اور لوگوں کا اعتماد کھو چکی ہیں'۔