گیلانی کی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری،ملتان میں جشن

Muhammad Dastagir 03 Mar, 2021 عالمی

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیدیوسف رضاگیلانی کی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی کامیابی پرپارٹی کی طرف سے جشن جاری ہے۔انکے آبائی علاقے ملتان میں بھی جشن کاسماں ہے۔یوسف رضاکے گھرکے باہرکارکن جمع ہوگئے ہیں اورڈھول کی تھاپ پربھنگڑے ڈالے جارہے ہیں۔رہنمائوں کی طرف سے مٹھائی تقسیم کی گئی۔