’جمہوریت بہترین انتقام ہے، جئے بھٹو‘۔

Muhammad Dastagir 03 Mar, 2021 عالمی

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی فتح پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی جنرل نشست پر قومی اسمبلی میں ووٹنگ ہوئی جس میں اپوزیشن امیدوار سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کامیاب قرار پائے۔ کراچی:حکومت کی جانب سے دوبارہ ووٹنگ کرائی گئی تاہم دوبارہ ووٹنگ میں بھی یوسف رضا گیلانی کامیاب قرار پائے۔ یوسف رضا گیلانی حفیظ شیخ کو پانچ ووٹوں سے شکست دے کر اسلام آباد سے سینیٹر منتخب ہوگئے۔اس فتح پر بلاول نے ٹوئٹ کی ہے اور کہا ہے کہ ’جمہوریت بہترین انتقام ہے، جئے بھٹو‘۔