کوویکس سکیم،پاکستان کو ایک کروڑ کووڈ 19 ویکسین مفت ملیں گی

Muhammad Dastagir 03 Mar, 2021 عالمی

جینیوا:پاکستان، نائیجیریا اور انڈونیشیا جون سے قبل کوویکس سکیم کے تحت ایک کروڑ سے زائد مفت کووڈ 19 ویکسین لینے والوں میں سے ایک ہوں گے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق غریب ممالک میں کوروناوائرس ویکسین تک رسائی کو فروغ دینے کے پروگرام کے تحت مئی کے آخر تک دنیا بھر میں تقریبا 23 کروڑ 82 لاکھ خوراکیں تقسیم کی جائیں گی۔ اگرچہ عالمی سطح پر حفاظتی ٹیکوں کی مہم تیزی سے اکٹھی ہوچکی ہیں تاہم زیادہ تر انجیکشن دولت مند ممالک میں لگائے گئے ہیں جبکہ بہت سی اقوام کو ابھی تک ایک خوراک بھی نہیں مل سکی ہے۔تاہم ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) جو کوویکس پروگرام میں شراکت دار ہے، کا کہنا ہے کہ تمام ممالک کو ویکسین فراہم کرنا وبائی بیماری سے نکلنے کا واحد راستہ ہے۔ کوواکس اسکیم، جس کا مقصد کووڈ 19 ویکسین تک مساوی رسائی کو یقینی بنانا ہے، نے منگل کو کروڑوں خوراکوں کی ترسیل کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا۔ پانچ سب سے زیادہ تصدیق شدہ وصول کنندگان میں پاکستان (ایک کروڑ 46 لاکھ 40 ہزار)، نائیجیریا (ایک کروڑ 36 لاکھ 56 ہزار)، انڈونیشیا (ایک کروڑ 17 لاکھ 4 ہزار 800)، بنگلہ دیش (ایک کروڑ 9 لاکھ 8 ہزار) اور برازیل (91 لاکھ 22 ہزار 400) ہیں۔