حکومت کاافغان مہاجرین کیلئے بڑااعلان

Muhammad Dastagir 03 Mar, 2021 عالمی

اسلام آباد:حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ افغان مہاجرین جن کے 'پروف آف رجسٹریشن' (پی او آر) کارڈز کی مدت 2015 میں ختم ہوچکی ہے انہیں رواں برس تصدیق کے بعد نئے سمارٹ کارڈز جاری کیے جائیں گے۔ وزارت اسٹیٹس اینڈ فرنٹیئر ریجنز (سیفران) میں چیف کمشنریٹ برائے افغان مہاجرین اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)، اقوامِ متحدہ کے ہائی کمیشن کے تعاون سے دستاویزات کی تجدید اور معلومات کی تصدیق کا عمل(مہم) یکم اپریل سے شروع کریں گے۔ 6 ماہ کے عمل میں نادرا ان رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے ڈیٹا کی تصدیق اور اسے اپڈیٹ کرے گا جن کے پاس 31 دسمبر 2015 کی حتمی تاریخ والے پی او آر کارڈز ہیں۔