دبئی نے ایک اوربڑااعزازحاصل کرلیا،گنیز بک میں نام درج

Muhammad Dastagir 03 Mar, 2021 عالمی

دبئی :قدرتی گیس سے مالا مال دبئی میں قائم جبل علی کمپلیکس دنیا کا سب سے بڑا توانائی پیدا کرنے والا ادارہ بن گیا۔ بہترین کارکردگی کے باعث یہ ادارہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرانے میں کامیاب ہوگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی میں گیس کی پیداوار کی ایک ایسی بڑی سہولت موجود ہے جس نے اس کا نام ایک بار پھر گنیز ورلڈ ریکارڈر میں شامل کر دیا ہے۔ عرب نیوز نے ایمریٹس نیوز ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ دبئی الیکٹرک اینڈ واٹر اتھارٹی کے جبل علی کمپلکس کو دنیا میں سب سے بڑے واحد قدرتی گیس سے توانائی پیدا کرنے کا مقام قرار دیا گیا ہے۔ دبئی الیکٹرک اینڈ واٹر اتھارٹی کے چیف ایکزیکٹیو سعید محمد کا کہنا ہے کہ ان کے ادارے نے بجلی کے باقائدہ نظام کے منصوبے تیار کیے ہیں جو2030 تک اس کے طلب کو مدِ نظر رکھ کر بنایا گیا ہے۔ اس کمپلیکس میں9547 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ یہ ادارہ 10 لاکھ سے زائد صارفین کوبجلی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔