صحافیوں کی عالمی تنظیم نے شہزادہ محمدپرمقدمہ کردیا

Muhammad Dastagir 03 Mar, 2021 عالمی

برلن:صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز (آر ایس ایف) نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے تعلق ہونے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور دیگر 4 اعلیٰ عہدیداران کے خلاف جرمنی میں کرمنل کیس دائر کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'اے پی' کے مطابق جرمنی کے وفاقی پراسیکیوٹرز کے دفتر نے بتایا کہ اسے فرانس کی تنظیم کی جانب سے شکایت موصول ہوئی ہے۔ رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے کہا کہ شکایت میں معاملے سے متعلق چند روز قبل جاری ہونے والی امریکی انٹیلی جنس رپورٹ پر جزوی انحصار کرتے ہوئے شہزادہ محمد بن سلمان، ان کے قریبی ساتھی سعودی القحطانی اور دیگر تین اعلیٰ سعودی عہدیداران کو مرکزی ملزمان نامزد کیا گیا ہے۔