برطانیہ میں دوسری عالمی جنگ کاہزارکلووزنی بم دھماکے سے تباہ

Muhammad Dastagir 03 Mar, 2021 عالمی

ایکسٹر:انگلینڈ کے علاقے ایکسٹر میں دوسری عالمی جنگ کا ایک ہزار کلو گرام وزنی بم کنٹرولڈ دھماکے سے تباہ کردیاگیا۔ دوسری عالمی جنگ کا بم ہفتے کو ایکسٹرکی یونیورسٹی کے برابر میں موجود عمارت سے ملا تھا جس پر اس کو تلف کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایک ہزار کلو گرام وزنی بم کنٹرولڈ دھماکے سے تباہ کردیاگیا جبکہ بم تباہ کرنے سے قبل 100میٹر کے فاصلے پر موجود تمام عمارتوں کو خالی کرالیاگیا تھا جس میں یونیورسٹی بھی شامل تھی۔ پولیس کا کہناہے کہ دھماکے کے باعث 100 میٹر تک موجود عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔