تحریک انصاف کی یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کی درخواست

Muhammad Dastagir 03 Mar, 2021 عالمی

اسلام آباد:تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کی درخواست دائر کردی۔ تحریک انصاف کے فرخ حبیب اور کنول شوزب کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی انتخابی عمل میں کرپشن کے مرتکب ہوئے ہیں۔ درخواست کے مطابق یوسف رضا گیلانی کے بیٹے نے ان کی جانب سے ارکان اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنے کاطریقہ سمجھایا، علی حیدر گیلانی نے پریس کانفرنس میں اعتراف جرم کیا لہٰذا یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دیا جائے۔