نیب:زرداری،شہبازسمیت حکومتی و اپوزیشن ارکان کیخلاف آج اہم فیصلے

Muhammad Dastagir 02 Mar, 2021 عالمی

اسلام آباد:آج 3مارچ کو الیکشن کمیشن کیساتھ نیب کا ایگزیکٹو بورڈ بھی سرگرم ہوگیا۔کل حکومتی و اپوزیشن ارکان کے خلاف اہم فیصلے ہونگے۔سینئرصحافی وتجزیہ نگارسہیل اقبال بھٹی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ نیب نے آصف علی زرداری کے خلاف جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں ریفرنس دائر کرنے کرنے کی سفارش کردی ہے۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف وزیراعظم کا جہاز استعمال کرنے پر انکوائری کی سفارش کی گئی ہے۔شہباز شریف نے 2014سے 2018 کے دوران وزیراعظم کا جہاز خلاف قانون استعمال کیاتھا۔علاوہ ازیں سابق وفاقی وزیر نجکاری کمیشن وقارخان کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال پر ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ملک احمد خان کو سی ای او پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی تعینات کرنے کے خلاف انکوائری کی سفارش کی گئی ہے۔وفاقی حکومت نے ملک احمد خان کو فروری 2020میں سی ای اوتعینات کیاتھا۔ملک احمد خان کی کمپنی انٹرکنسٹرکٹ کو این ایچ اے سے ٹھیکے ملنے کے خلاف بھی انکوائری کی سفارش کی گئی ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست ریاض لال جی کے خلاف مشتبہ ٹرانزیکشن پر انکوائری کی سفارش کی گئی ہے۔