سپریم کورٹ کااسلام آبادمیں تمام غیرقانونی وکلاچیمبرگرانے کاحکم

Muhammad Dastagir 02 Mar, 2021 عالمی

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے اسلام آباد بار کی درخواست خارج کر دی۔ عدالت نے وکلا سے فٹبال گراؤنڈ فوری خالی کرانے کا حکم دیتے ہوئے تمام غیر قانونی چیمبرز گرانے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس گلزار احمد نے اسفتسار کیا کہ کس بنیاد پر غیر قانونی چیمبرز کو برقرار رہنے دیں ؟ وکلاء کا فٹبال گراؤنڈ پر کوئی حق دعوی نہیں، جس نے پریکٹس کرنی ہے اپنا دفتر کہیں اور بنا لے۔ وکیل شعیب شاہین نے عدالت کو بتایا کہ فٹبال گراؤنڈ پر کئی عدالتیں بھی بنی ہوئی ہیں۔ جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جو عدالتیں گراؤنڈ کی زمین پر بنی ہوئی ہیں وہ بھی مسمار کر دیں۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کسی غیر قانونی کام کو جواز کیسے فراہم کر دیں ؟ کسی غیر قانونی کام کو جواز کیسے فراہم کر دیں ؟ حامد خان صاحب دو ماہ میں گراؤنڈ خالی کریں ؟ حامد خان نے کہا کہ ہائیکورٹ کی نئی بلڈنگ میں منتقل ہونے تک کا وقت دیں۔ جس پر چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ اتنا لمبا وقت نہیں دے سکتے۔ یاد رہے سپریم کورٹ نے غیر قانونی چیمبرز مسمار کرنے کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم برقرار رکھا ہے۔ عدالت نے وکلاء کی متبادل جگہ ملنے تک وقت دینے کی استدعا بھی مسترد کر دی۔