مسافرکاانتقال،بھارتی ایئرلائن کے طیارے کی کراچی ہنگامی لینڈنگ

Muhammad Dastagir 02 Mar, 2021 عالمی

کراچی:مسافردوران پروازانتقال کرگیا۔بھارتی ایئرلائن کے طیارے نے آج صبح سویرے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی۔مسافرحبیب الرحمان سلمان کے انتقال پربھارتی ایئرلائن کی پروازنے ہنگامی لینڈگ کی۔سول ایوی ایشن عملے نے مسافرکوہسپتال منتقل کیاجہاں پرڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری ہونے کے بعدمسافرکی ڈیڈباڈی جہازکےعملے کے حوالے کردی گئی۔طیارہ ساڑھے تین گھنٹے کراچی ایئرپورٹ پرکھڑارہا۔ڈیڈباڈی ملنے کے بعدطیارہ صبح آٹھ بجکرچھتیس منٹ پر لکھنوکے بجائے احمدآبادکیلئے روانہ ہوگیا۔