رحیم یارخان،چینی کی ہزاروں بوریاں،گھی برآمد

Muhammad Dastagir 01 Mar, 2021 عالمی

رحیم یارخان (نعیم بشیر چوہدری سے) سپیشل برانچ کی نشاندہی پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی میں غیرقانونی طورپرذخیرہ کی گئی چینی اورگھی برآمدکرلیاگیا۔تفصیل کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے سپیشل برانچ کے ہمراہ احمدعمرکریانہ سٹور واقع پرانا ڈاکخانہ بازار میں کارروائی کی اور سٹور میں ذخیرہ کی گئی چینی کی900سے زائد بوریاں اور گھی کے600سے زائد کارٹن برآمدکرلئے۔ انہوں نے دکان مالک کو بھاری جرمانہ عائد کرتے ہوئے سٹور کو سیل کردیا۔دوسری کارروائی میں نیو سپر حبیب کریانہ خیر پور کھڈالی اور آصف کریانہ ٹلو روڈ پر چھاپہ مار کر ان کے سٹوروں میں ذخیرہ کی گئی چینی کی 1397سے زائد بوریاں‘ گھی کے815 سے زائد کارٹن گھی اور 292 کارٹن کوکنگ آئل برآمدکرکے دکانیں سیل کرکے دونوں دکان مالکان کو بھاری جرمانے عائد کردئیے گئے۔